|
Thursday, 05 May 2011 |
|
جمعہ ، چھ مئی کوجناب ایس امین الحسن مسجد باب الاسلام ، اویامہ میں نماز جمعہ پڑھائیں گے
اسلامک سرکل آف جاپان کی دعوت پرہندوستان سے آنے والے داعی جناب ایس امین الحسن کا دورہ جاپان کامیابی سے جاری ہے۔ جمعہ ،چھ مئی کو مہمان کی مصروفیات میں اویامہ میں موجود مسجد باب الاسلام میں نماز جمعہ کی امامت شامل ہے۔یاد رہے کہ معزز مہمان کئی دینی کتب کے مصنف ہیں۔ نفسیات میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں۔ اور انسانی سماجی مسائل کے حوالے سے سلجھاو کا علمی اور عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ہندوستان میں تامل ناڈو سے تعلق رکھتے ہیں جہاں غیر مسلموں میں اسلا م کی دعوت کے سلسلے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
اویامہ میں اسلامک سرکل آف جاپان کے حلقہ حضرت خالدرض بن ولید کے ناظم برادرفیاض الدین نے نمازیوں سے مسجد میں بروقت شرکت اور مہمان کا خطبہ جمعہ مکمل طور پر سننے کی درخواست کی ہے۔ ایک بجے جمعہ کی جماعت کھڑی ہوجائے گی۔
مزید تفصیلات کے لئے برادر فیاض الدین 090-8519-4539
اور حافظ ذوالفقار 090-1034-0137 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے |
|
|
Friday, 29 April 2011 |
|
گولڈن ویک میں منعقدہ اسلامک سرکل آف جاپان کے تحت ایک روزہ تربیتی کیمپ کے مہمان خصوصی کی جاپان آمد
اسلامک سرکل آف جاپان کا بیسواں سالانہ تربیتی کیمپ یکم مئی ۲۰۱۱ بروز اتوار مسجد باب الاسلام ، اویامہ ، توچیگی کین میں منعقد ہوگا ۔ اس کیمپ کے پروگرامات جاپان میں آنےوالے زلزلے ، سونامی اور ایٹمی ری ایکٹر کی تباہی کے نتیجے میں ظہور پذیر ہونے والے حالات و واقعات کو مدنظر رکھ کر رکھے گئے ہیں۔ اس کیمپ کے مہمان خصوصی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے داعی جناب ایس امین الحسن ہیں جو جمعرات ، اٹھائیس اپریل کی رات کو جاپان پہنچ گئے ہیں۔
معزز مہمان مسجد قبا ، تاتے بیاشی میں نماز جمعہ پڑھائیں گے اور ہفتہ کی رات کو حرا مسجد میں درس دیں گے۔
اتوار کو تربیتی کیمپ میں مہمان خصوصی کے دو پروگرامات ہوں گے۔
۱۔ اللہ کے ذکر میں قلوب کا اطمینان ہے
۲۔ پھر تم لوگ کدھر چلے جارہے ہو ؟ سورہ التکویر ۔ آیت نمبر چھبیس
اس کے علاوہ شرکاء اجتماع کی مہمان کے ساتھ سوال و جواب کی نشست ہوگی۔
کانفرنس کے ایجنڈے میں گروپ ڈسکشن بھی منعقد ہوگا جس کا موضوع دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں ہوگا۔بعد ازاں گروپس کے نمائندے گروپ ڈسکشن کے اختتام پر اپنے گروپس میں ہونے والی گفتگو کا خلاصہ رکھیں گے۔ کیمپ میں نوجوان جاپانی مسلم داعی برادر مصطفی جاپانی زبان میں حالیہ آنے والے آفات کے حوالے سے مختف پہلووں پر گفتگو رکھیں گے۔ برادر عشرت ہاشمی کے درس حدیث کا عنوان رسول اللہ کا فرمان جس کا مفہوم دعا سے تقدیر بدل جاتی ہے اور صلہ رحمی سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ہوگا۔
جاپانی بولنے والی خواتین اور اردو بولنے والی خواتین کے لئے بھی مسجد میں الگ سے سیشن منعقد ہوں گے۔ بچوں کی تربیت کے لئے الگ سے پروگرامات تشکیل دئے گئے ہیں ۔ جن میں بچوں کو دعائیں یاد کرائی جائیں گی اور ان کی عمر کے ا عتبار سے ان کو دین کی تعلیمات کے متعلق مختلف باتیں سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔شرکاء اجتماع کے لئے دینی کتب کا اسٹال لگایا جائےگا تاکہ وہ اپنی علمی پیاس کو بجھانے کی سبیل کرسکیں۔ مغرب کی نماز پر اس بابرکت اجتماع کا اختتام ہوگا۔
مارچ میں آنے والے سونامی و زلزلہ اور ایٹمی ری ایکٹر کی آفات کے بعد یہ کیمپ مسلمانوں کو اپنے اعمال پر توجہ کی دعوت فکر بھی دے گا اور جاپانی غیر مسلموں کو دعوت دینے کی جانب بھی متوجہ کرے گا۔اسلامک سرکل آف جاپان کے ذمہ داران کی جانب سے اجتماع میں مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے بروقت اور بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ناظم اجتماع برادر مشتاق زمان ہیں۔مزید رابطے کے لئے درج ذیل ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
mail@icoj.org 09064953786
|
|
|
Friday, 22 April 2011 |
اسلامک سرکل آف جاپان کا بیسواں سالانہ تربیتی کیمپ
اسلامک سرکل آف جاپان کا بیسواں سالانہ تربیتی کیمپ جامع مسجدباب الاسلام ،اویامہ ،توچیگی کین میں اتوارمورخہ یکممئی سن دو ہزار گیارہ میں منعقد ہوگا۔ ۔ جاپان کے طول وعرض سےسینکڑوں مسلمان خواتین و حضرات اور بچے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کریں گے[انشاء اللہ]۔اجتماع کے مہمان خصوصی ہندوستان سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے اسکالر جناب ایس امین الحسنہیں جنہوں نے "اطمینان قلب اللہ کے ذکر میں ہے" اور سورہ تکویر کی آیت نمبر۲۶ [پھر تم لوگ کدھر چلے جارہے ہو]کے موضوعات پر گفتگو کریں گے۔
اجتماع میں "دعائیں قبول کیوں نہیں ہوتیں" کے عنوان سے گروپس کی شکل میں تبادلہ خیال کی نشست بھی ہوگی۔ جس میں دعا کے حوالے سے مختلف مباحث کو قرآن اور احادیث کی روشی میں سمجھنے کی کوشش کی جائے گی ۔ بعد ازاں گروپس کے نمائندگان اسٹیج پر آکر اپنے گروپس میں ہونے والی گفتگوکا خلاصہ بیان کریں گے۔
جاپانی بولنے والی خواتین اور اردو بولنے والی خواتین کے لئے بھی مسجد میں الگ سے سیشن منعقد ہوں گے۔بچوں کی تربیت کے لئے الگ سے پروگرامات تشکیل دئے گئے ہیں ۔ جن میں بچوں کو دعائیں یاد کرائی جائیں گی اور ان کی عمر کےا عتبار سے ان کو دین کی تعلیمات کے متعلق مختلف باتیں سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔شرکاء اجتماع کے لئے دینی کتب کا اسٹال لگایا جائےگا تاکہ وہ اپنی علمی پیاس کو بجھانے کی سبیل کرسکیں۔ مغرب کی نماز پر اس بابرکت اجتماع کا اختتام ہوگا۔
مارچ میں آنے والے سونامی و زلزلہ اور ایٹمی ری ایکٹر کی آفات کے بعد یہ کیمپ مسلمانوں کو اپنے اعمال پر توجہ کی دعوت فکر بھی دے گا اور جاپانی غیر مسلموں کو دعوت دینے کی جانب بھی متوجہ کرے گا۔اسلامک سرکل آف جاپان کے ذمہ داران کی جانب سے اجتماع میں مسلمان بھائیوں اور بہنوں سے بروقت اور بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ناظم اجتماع برادر مشتاق زمان ہیں۔مزید رابطے کے لئے درج ذیل ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
mail@icoj.org09064953786 |
|
|
Sunday, 27 March 2011 |
اسلامک سرکل آف جاپان کے زیراہتمام زلزلہ و سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں اسلامک سرکل آف جاپان کے زیر اہتمام متاثرین زلزلہ و سونامی کے لئے حتی المقدور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں امیر سرکل برادر امانت علی کی قیادت میں امدادی ٹیم نے میاگی کین میں اشی نوماکی شہر میں دو مقامی اسکولوں میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ دو دن تک متاثرین کو ناشتہ ، دوپہر اور رات کا کھانا فراہم کیا گیا ۔ امدادی ٹیم کے رضاکاروں نے دوپہر اور رات کا کھانا متاثرین کے لئے کیمپوں میں خود تیار کیا۔ ناشتہ سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار اور دوپہر اور رات کے کھانوں سے فیضیاب ہونے والے افراد کی تعداد چھ سو تھی۔ اسکے علاوہ ضروری اشیاء مثلا چاول ، نوڈل ،منرل واٹر، کافی ، موم بتیاں ، چولہے ، کراکری ، بچوں کو کھلونے وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ اس کام میں اسلامک سرکل آف جاپان کو الخیر فاونڈیشن ، برطانیہ کا تعاون حاصل رہا ۔ اسکے علاوہ امریکہ میں مسلمانوں کا فلاحی ادارہ ہیلپنگ ہینڈ بھی سرکل کے ساتھ جاپان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
|
|
Last Updated ( Monday, 28 March 2011 )
|
|
|
Monday, 21 February 2011 |
|
بیسویںسالانہ سیرت کانفرنس کا انعقاد
اسلامک سرکل آف جاپان کے زیراہتمام مورخہ بیس فروری ۲۰۱۱ بروزاتوار ، ٹاور ہال ، فونابوری ، ٹوکیو میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان کے طول و عرض سے سینکڑوں کی تعداد میں مردوں ، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ایجنڈہ میں شامل مختلف پروگرامات میں تقاریر ، کوئز اور نعتیں شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز ترک مسجد کے امام کی روح پرور تلاوت سے ہوا۔مقررین میں ہندوستان کے شہرہ آفاق دینی ادارے ندوۃ العلماء سے فارغ التحصیل مولانا اجمل اور مولانا ریاض ، شام کی معروف علمی درسگاہ سے فارغ التحصیل جاپانی مسلم اسکالر شیخ ابو حکیم احمد مائینو ،لیبیا کی معروف علمی درسگاہ سے فارغ التحصیل شیخ سلیم [امام حرا مسجد ، گیوتک] ، جاپانی نومسلم برادر سلمان سوگی موتو شامل تھے جنہوں نے سیرت النبی کی مختلف جہتوں پر اپنی گفتگو میں روشنی ڈالی۔ امیر سرکل جناب امانت علی نے بھی اس موقع پر گفتگو کی اور کانفرنس کی غرض وغایت بیان کی۔ پروگرام کے اختتاپ پر شیخ مائینو اور بچوں نے مل کر طلع البدر علینا جو کہ رسول اللہ کی مدینہ آمد پر پڑھی گئی تھی ،ترنم سے پڑھی ۔
پروگرام میں مختلف مسلم ممالک کے سفارت خانوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی جن میں سعودی عرب ، مصر اور ایران شامل ہیں۔ ان مہمانوں نے اپنے پیغامات میں امت کی وحدت اور رسول اللہ کی پیروی پر زور دیا۔ جناب حسین خان نے بھی اپنی پیرانہ سالی کے باوجود پروگرام میں شرکت کی اور مہمان کی حیثیت سے مختصر گفتگو کی۔
جاپانی خواتین ، اردو جاننے والی خواتین ،بڑی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں اور بچوں کےلئے مختلف ہالوں میں الگ سے پروگرامات رکھے گئے۔ خواتین کے پروگرام میں کیلی گرافی ، مختلف مسلم ممالک کی خوبصورت مساجد کی نمائش بھی کی گئی۔جاپانی خواتین کے پروگرام میں شام سے فارغ التحصیل جاپان عالمہ کا خصوصی خطاب ہوا۔ اسکے علاوہ طب نبوی پر جاپانی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی حاصل کرنے والی مسلم جاپانی بہن نے طب نبوی پر گفتگو رکھی۔ |
|
|
|
<< Start < Prev 1 2 Next > End >>
|
| Results 1 - 9 of 12 |